اے آئی ٹیکنالوجی انسانوں جیسے معمولات کو اپنا سکتی : تحقیق
لندن(نیٹ نیوز)ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی انسانوں جیسے سماجی معمولات کو اپنا سکتی ہے۔
برطانیہ کی سٹی سینٹ جارج یونیورسٹی اور ڈنمارک کی آئی ٹی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ لارج لینگوئج ماڈل (ایل ایل ایم) پر کام کرنے والے اے آئی ایجنٹس جیسے چیٹ جی پی ٹی گروپس میں کسی باہری مداخلت کے بغیر بات چیت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ لسانی خصوصیات اور سماجی معمولات کو بالکل اسی طرح اپنا سکتے ہیں جیسے انسان معاشرے میں گھلنے ملنے کے عمل کے دوران اپناتے ہیں۔محققین نے بتایا کہ ابھی اے آئی پر ہونے والے تحقیق کام میں ان سسٹمز کا جائزہ انفرادی سطح پر لیا جاتا ہے ،اس تحقیق میں انفرادی ایل ایل ایم ایجنٹس کے گروپس کو استعمال کیا گیا جن کی تعداد 24 سے 100 کے درمیان تھی۔