کوے جیومیٹری بھی جانتے ہیں،نئی تحقیق میں دعویٰ

کوے جیومیٹری بھی جانتے ہیں،نئی تحقیق میں دعویٰ

برلن(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ کوے ہماری توقعات سے کہیں زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ کوے جیومیٹری کے بھی ماہر ہوتے ہیں۔۔

، وہ جیومیٹری کے نمونوں (پیٹرنز) کو شناخت کرسکتے ہیں اور یہ ایک ایسی صلاحیت ہے جس کے بارے میں اب تک یہی سمجھا جاتا تھا کہ صرف انسانوں میں ہی پائی جاتی ہے ۔جرمنی کی ٹوبنگن یونیورسٹی کے محققین نے دو کوؤں پر تجربات کیے ۔ٹیسٹ کے دوران پہلے کوے نے 50 فیصد جیومیٹری اشکال کو درست پہچانا، جبکہ دوسرے کوے نے 60 فیصد اشکال کی درست شناخت کی۔سائنس دان یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ تمام تر پیچیدگیوں کے باوجود کوے کامیاب رہے اور اس سے یہ ثابت ہوا کہ وہ واقعی بہت ذہین ہوتے ہیں، ابتدائی 60 ٹیسٹوں میں ان کی کامیابی کی شرح موقع کی نسبت کہیں زیادہ رہی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں