کینیڈا میں3آنکھوں والے جاندار کی باقیات دریافت

کینیڈا میں3آنکھوں والے جاندار کی باقیات دریافت

مونٹریال(نیٹ نیوز)کینیڈا میں 500 ملین سال پرانے ایک تین آنکھوں والے سمندری جاندار کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔دریافت شدہ جاندار کا نام Stanleycaris hirpex رکھا گیا ہے ۔۔

یہ دریافت برٹش کولمبیا کے مشہور برجیس شیل فوسل سائٹ سے ہوئی ہے جو کیمبرین دور کے جانداروں کی غیرمعمولی محفوظ باقیات کے لیے معروف ہے ۔یہ جاندار کیمبرین دور کا عجیب و غریب شکاری جانور تھا جو ایک Radiodont گروہ سے تعلق رکھتا ہے ۔ Radiodont جدید کیڑوں، مکڑیوں اور جھینگوں کے دور دراز رشتہ دار ہیں۔یہ جاندار تقریباً 20 سینٹی میٹر لمبا تھا جو آج کے دیگر جانداروں کے مقابلے میں بڑا سمجھا جاتا ہے ۔اس کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا تیسری بڑی آنکھ ہے جو دو کمپاؤنڈ آنکھوں کے درمیان واقع تھی۔ یہ پہلی بار ہے کہ Radiodont گروہ میں کسی جاندار میں تین آنکھوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں