ساحل پر جانا دماغی صحت کیلئے فائدہ مندقرار
کراچی(نیٹ نیوز)ساحل پر جانا اور سمندر کے کنارے وقت گزارنا دماغی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
سمندر کی لہروں کی آواز، ساحل کی ہوا، اور فطری ماحول دماغی تناؤ کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ بلیو اسپیس تھیوری کہتی ہے کہ پانی کے کنارے پر وقت گزارنا دماغ کو پرسکون کرتا ہے ۔ساحل کی سیر سیروٹونن اور "اینڈورفنز" جیسے دماغی کیمیکلز کا اخراج بڑھاتی ہے ، جس سے موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے ۔قدرتی مناظر جیسے سمندر کی وسعت دیکھنا دماغی تھکن کو کم کرتا ہے ۔"اٹینشن رسٹوریشن تھیوری" کے مطابق قدرتی مناظر ذہنی توانائی بحال کرنے کا کام کرتے ہیں۔فطری مناظر دماغ کو آرام اور تخلیقی سوچ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں۔سمندر کی ہوا اور سکون آمیز ماحول نیند کے معیار کو بہتر بنا سکتا ہے جبکہ ذہنی سکون کے ساتھ ساتھ جسمانی سرگرمی بھی ساحل پر چلنے سے ملتی ہے جو دماغی صحت کیلئے دوہرا فائدہ ہے۔