دنیا میں کچھ ایسے جانور بھی ہیں جو سوتے ہی نہیں

دنیا میں کچھ ایسے جانور بھی ہیں جو سوتے ہی نہیں

لاہور(نیٹ نیوز)دنیا میں کچھ ایسے جانور ہیں جو سوتے نہیں ہیں تو پھر سوال اٹھتا ہے کہ ایسے جانور نیند کے بغیر کیسے کام کرتے ہیں ۔۔

یہ خیال کیا جاتا تھا کہ بُل مینڈک اپنی پوری زندگی میں کبھی نہیں سوتا۔ 1967 میں کی گئی ایک تحقیق نے اسے ثابت کیا کہ بُلفروگ رات کے ساتھ ساتھ دن میں بھی چوکس رہتا ہے ۔فہرست میں چیونٹیاں بھی شامل ہیں جو اپنی نیند کے غیر معمولی انداز کی وجہ سے کبھی نہیں سوتی ۔ چیونٹیاں روایتی معنوں میں نہیں سوتی لیکن دن بھر میں متعدد انتہائی معمولی قیلولہ لیتی ہیں جو صرف چند سیکنڈ تک ہوتا ہے ۔زرافہ واحد ممالیہ جانور ہے جو دوسرے ممالیہ جانوروں کے مقابلے میں 5 منٹ سے بھی کم وقت تک سوتا ہے ۔ ہاتھی کے سونے کا وقت بہت کم ہوتا ہے ۔ ہاتھی روزانہ اوسطاً دو گھنٹے تک سوتا ہے ،الپائن سوئفٹ پرندے بغیر زمین پر اترے 200 دن تک پرواز میں رہ سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں