دیکھنے میں حیرت انگیز،ذائقے میں اور بھی بہتر گلدستے

دیکھنے میں حیرت انگیز،ذائقے میں اور بھی بہتر گلدستے

سڈنی(نیٹ نیوز)سڈنی کی بیکر میسی نیمر کو بیکنگ کی دنیا میں جدت پسند اور دنیا کے پہلے کپ کیک گلدستے کی تخلیق کار کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔۔۔

میسی نیمر نامی آسٹریلوی خاتون جب کپ کیک کی فروسٹنگ کے لیے کئی دلکش پھولوں والے ڈیزائن میں مہارت حاصل کر لی، تو انہوں نے انہیں خوبصورت کھانے کے قابل گلدستوں کی شکل دینے کا فیصلہ کیا۔ فوڈ آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ میں اسے کامیاب بنانے کے لیے پُرعزم تھی، میں نے مختلف کپ کیک کی ترکیبوں، فروسٹنگ کی تکنیکوں اور سجاوٹ کے انداز پر تحقیق اور تجربات کرنے میں بے شمار وقت صرف کیا۔نیمر کی کمپنی جس کا نام مناسب طور پر بیکڈ بوکے رکھا گیا ہے ، ایسے شاندار گلدستوں کا مرکز بن چکی ہے جو دیکھنے میں حیرت انگیز اور ذائقے میں اس سے بھی بہتر ہیں۔ ان کے کھانے کے قابل گلدستے سالگرہ، شادیوں اور دیگر خاص مواقع کے لیے بھی بہترین ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں