سیارہ پلوٹو پر ایک بالکل نیا قسم کا فضائی نظام دریافت

لاہور(نیٹ نیوز)جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے سیارہ پلوٹو پر ایک بالکل نیا قسم کا فضائی نظام دریافت کیا ہے۔۔
، جو ہمارے نظامِ شمسی میں کہیں اور نہیں پایا جاتا۔جیمز ویب ٹیلی سکوپ کے مڈ انفراریڈ انسٹرومنٹ نے پلوٹو کے ہائیایلٹیٹیوڈ ہیز سے تھرمل ریڈی ایشن کا پتہ لگایا۔ یہ تھرمل تابکاری دراصل مڈانفراریڈ شعاعیں ہیں جو ہیز کے ذرات رات خارج کرتے ہیں۔یہ ہیز پلوٹو کی فضا کا حرارتی توازن کنٹرول کرتی ہے ، دن کو شمسی روشنی جذب کرکے گرم ہوتی ہے اور رات کو ریڈی ایشن خارج کرکے ٹھنڈی ہوتی رہتی ہے ۔ یہ نظام باقی سیاروں سے مختلف ہے ۔2017 میں ماہرین نے پیشن گوئی کی تھی کہ یہ ہیز پلوٹو کے ماحول کو ٹھنڈا کرتا ہے ، اب ڈیٹا نے اس نظریے کی تصدیق کر دی ہے ۔یہ نیلا کثیف ہیز کی تہیں 300 کلومیٹر تک بلند، پلوٹو کے ایٹاموسفیر میں نمایاں طور پر پھیلی ہوئی ہیں۔