انتہائی چھوٹی آنکھوں کو نیند سمجھ کر گاڑی نے الارم بجا دیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)ایک عجیب و غریب واقعہ چین میں پیش آیا جہاں ایک گاڑی کا مانیٹرنگ سسٹم جو ڈرائیور کی توجہ اور آنکھوں کی حالت مانیٹر کرتا ہے۔۔۔
نے ڈرائیور شہری کی انتہائی چھوٹی آنکھوں کو نیند سے تعبیر کرکے الارم بجانا شروع کردیا۔ایک چینی بلاگر نے اپنی گاڑی میں مانیٹرنگ سسٹم (DMS) میں ان غلط الارم کی شکایت کی اور بتایا کہ میری بس آنکھیں چھوٹی ہیں، میں نیند میں نہیں ہوتا۔سسٹم نے بار بار ڈرائیور کوڈریونگ ڈسٹرکشن یا نیند کی تنبیہات بھیجیں کیونکہ اس کی آنکھوں کا حجم بہت چھوٹا تھا۔ جنرل موٹرز کمپنی نے بھی مذکورہ ڈرائیور کی چھوٹی آنکھوں کو نیند پر محمول کرکے زیادہ تھکاوٹ پر خبردار کیا۔اسی طرح لی آٹوز لانٹو نے سردی میں آٹومیٹک اے سی خود بہ خود آن کردیا جبکہ نیو ای ٹی 7 نے بھی ڈرائیور کو غیر چوکنا اور تھکا ہوا قرار دے کر وارننگ دی۔