مصنوعی ذہانت سے چلنے والے خودکار روبوٹس کا فٹبال میچ

مصنوعی ذہانت سے چلنے والے خودکار روبوٹس کا فٹبال میچ

بیجنگ(نیٹ نیوز)بیجنگ میں ایک غیرمعمولی ایونٹ میں چین کی تاریخ کا پہلا مکمل طور پر مصنوعی ذہانت سے۔۔

 چلنے والے خودکار روبوٹس کا روبوٹ فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا، جو ورلڈ ہیومنوئیڈ روبوٹ گیمز 2025ء کا ابتدائی ٹیسٹ ایونٹ تھا۔بیجنگ سمارٹ ای سپورٹس ایونٹ سینٹر میں کھیلا گیا یہ 3 بمقابلہ 3 میچ روبوٹک ٹیکنالوجی کی حیران کن صلاحیتوں کا مظہر تھا، جہاں روبوٹس نے میدان میں خود فیصلے کیے ، ٹیم ورک دکھایا اور گرنے کے بعد خود سنبھلنے کی مہارت بھی ظاہر کی، بعض روبوٹس کو میچ کے دوران سٹریچر پر باہر بھی لے جایا گیا، جس نے میچ کو مزید حقیقت سے قریب تر بنا دیا۔اس ایونٹ میں شامل روبوٹس کا قد 1.2 سے 1.5 میٹر تھا اور میچ کے دوران اپٹمائزڈ پنالٹی سسٹم نے کھیل میں رکاوٹوں کو کم رکھا، جس کے باعث روبوٹس نے فلوئیڈ اور انسانی انداز کی چالاک حرکات، پاسنگ اور اٹیکنگ مووز دکھائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں