پتھروں کی دراڑوں میں سکہ ڈالو،محبت مل جائے گی
ڈبلن(نیٹ نیوز)شمالی آئرلینڈ کا ایک بڑا اور مشہور کاز وے ہر سال تقریباً 10 لاکھ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے ۔۔
کاز وے کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہاں پر پتھروں کے درمیان موجود دراڑوں میں جو بھی سکہ ڈالے گا اسے زندگی میں محبت مل جائے گی یا پھر ایسا کرنے سے اس کی زندگی میں خوشیاں آئیں گی، اس لیے یہاں آنے والے سیاح یہاں پر چھوٹے سکے ڈالتے ہیں۔سیاحوں کا یہاں پتھروں کے درمیان مسلسل سکے ڈالنا اس خوبصورت اور مشہور مقام کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ ماہرین ارضیات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ قدرتی مقام تقریباً 60 ملین سال پہلے بیسالٹ لاوے کے اخراج کی وجہ سے وجود میں آیا تھا۔ کاز وے کے ایک افسر کلف ہنری نے بتایا کہ سیاحوں نے دراڑوں میں ہزاروں سکے ڈالے ہیں جن کا زنگ یہاں تیزی سے پھیل رہا ہے جو بیسالٹ کے پھٹنے اور بدصورت لکیریں بننے کی وجہ بن رہا ہے ۔