80سالہ شخص نے دنیا کی سب سے مشکل دوڑ مکمل کرلی
فلوریڈا(نیٹ نیوز)فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل سے تعلق رکھنے والے 80 سالہ باب بیکر نے دنیا کے مشکل ترین فُٹ ریس مقابلے بیڈ واٹر 135 کو مکمل کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔۔
، وہ اس دوڑ کو مکمل کرنے والے سب سے عمر رسیدہ شخص بن گئے ہیں۔بیڈ واٹر 135 ایک 135 میل (217 کلومیٹر) طویل الٹرا میراتھن ہے ، جو زمین کی سطح سے 282 فٹ نیچے ، کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی (وادیٔ موت) سے شروع ہوتی ہے اور امریکا کے سب سے اونچے مقام ماؤنٹ وِٹنی کے قریب 8 ہزار 360 فٹ کی بلندی تک پہنچتی ہے ۔ باب بیکر نے یہ دوڑ 2022ء میں مکمل نہ کر سکنے کے بعد دوبارہ کوشش کی، 3 سال قبل وہ مقررہ وقت سے صرف 17 منٹ لیٹ ہونے کے باعث پیچھے رہ گئے تھے ، لیکن اس سال انہوں نے ناصرف دوڑ مکمل کی بلکہ 3 گھنٹے قبل فِنش لائن عبور کی۔