ایمازون سسٹم میں خرابی ،امریکی خاتون کا گھر گودام بن گیا

ایمازون سسٹم میں خرابی ،امریکی خاتون کا گھر گودام بن گیا

واشنگٹن(نیٹ نیوز)ایمازون کے سسٹم میں خرابی کی وجہ سے امریکی خاتون کا گھر گودام میں تبدیل ہوگیا۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ہوزے میں ایک خاتون کو تقریباََ ایک سال سے مسلسل ایمازون کے ایسے پیکجز موصول ہو رہے ہیں جو اس نے آرڈر بھی نہیں کئے ، مسلسل پیکجز وصول کرکے اب خاتون کے گھر میں موجود گیراج بھر گیا ہے اور اس کی وجہ سے خاتون کی 88 سالہ معذور ماں کو نقل و حرکت کرتے ہوئے دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ہر پیکج میں گاڑیوں کے سیٹ کورز ہوتے ہیں جو ایٹکن نامی برانڈ کی کاپی ہیں، متاثرہ خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ ایمازون کی جانب سے بار بار مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کے باوجود بھی مسلسل پیکجز موصول ہو رہے ہیں جبکہ ایمازون نے کہاہے کہ ہم معاملے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں