بلیک ہول کے ہونیوالے سب سے بڑے انضمام کا سراغ
لاہور(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے خلا میں بلیک ہول کے ہونے والے اب تک کے سب سے بڑے انضمام کا سراغ لگا لیا۔
دو بلیک ہولز کے درمیان یہ نتہائی غیر معمولی تصادم ہماری ملکی وے کہکشاں کے مضافات میں ہوا ہے اور اس انضمام سے سورج کے مقابلے میں تقریباً 225 گُنا بڑا بلیک ہول وجود میں آیا ہے ۔اس تصادم سے قبل سب سے بڑے بلیک ہول انضمام کا مجموعی وزن 140 سورج کے برابر تھا۔ چار ڈیٹیکٹرز پر مشتمل یہ گروپ خلا میں وقوع پذیر ہونے والے خطرناک وقوعات کی نشان دہی کرتا ہے ۔انضمام سے قبل دونوں میں بلیک ہولز کا وزن سورج کے مقابلے میں 100 سے 140 گُنا زیادہ تھا۔گروپ کے ممبر مارک ہینم کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ اب تک کی سب سے بڑی بلیک ہول بائنری ہے جس کا مشاہدہ سائنس دانوں نے گریویٹیشنل لہروں کے ذریعے کیا ہے ۔