جاپان میں شوہر پوری تنخواہ بیوی کو کیوں دیتے ہیں

جاپان میں شوہر پوری تنخواہ بیوی کو کیوں دیتے ہیں

ٹوکیو(نیٹ نیوز)کیا آپ جانتے ہیں کہ جاپان میں شوہر حضرات اپنی پوری تنخواہ حتیٰ کہ اپنی دیگر کمائی بھی بیویوں کے حوالے کرکے ماہانہ پاکٹ منی وصول کرتے ہیں، اس رقم سے جاپانی مرد سگریٹ سمیت دیگر چیزیں خریدتے ہیں۔

 سروے کے مطابق جاپان میں مرد خوشی سے اپنی پوری تنخواہ بیویوں کو نہیں دیتے لیکن ان کا ماننا ہے کہ ان کا کام اپنے خاندان کیلئے صرف پیسے کمانا ہے چاہے پھر اس کیلئے انہیں قربانی ہی کیوں نہ دینی پڑی۔روایتی طور پر جاپان میں بیویوں کے ہاتھوں میں تنخواہیں دینے کا رجحان دوسری جنگ عظیم کے بعد سے دیکھنے میں آیا اور یہی وجہ ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد جاپان کی اقتصادی ترقی میں خاطر خوا اضافہ بھی دیکھا گیا۔ لیکن ایسے جوڑے جہاں دونوں پارٹنرز کام کرتے ہیں، ایسی صورت میں مرد اپنی پوری تنخواہ بیوی کو نہیں دیتے کیوں اس صورتحال میں پوری تنخوا ہ دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں