جم میں انتقال کے 17منٹ بعد زندہ ہونیوالی خاتون
لندن(نیٹ نیوز)چست و توانا 35سالہ برطانوی خاتون اچانک جم میں موت کے منہ میں چلی گئی جس کے 17 منٹ بعد وہ طبی عملے کی مدد سے دوبارہ زندگی کی طرف لوٹ آئی، 17 منٹ کی موت کے دوران اس نے کیا دیکھا؟۔۔۔
اور کیا محسوس کیا؟ بتا دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق اکاؤنٹنٹ وکٹوریہ تھامس کو مقامی جم میں دل کا دورہ پڑا اور اس کا دل بند ہو گیا ،وکٹوریہ نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ جب میں موت کے منہ میں گئی تو سب کچھ سیاہ ہو گیا اور کچھ نہیں تھا، پھر مجھے احساس ہوا کہ میں اپنے جسم کو اوپر سے دیکھ رہی ہوں، میں چھت کے قریب تیر رہی تھی اور خود کو جم کے فرش پر دیکھ رہی تھی، میرا پہلا خیال یہ تھا کہ میری ٹانگیں بہت موٹی لگ رہی تھیں۔اس کے بعد جب وکٹوریہ نے گرنے سے چند لمحے پہلے لی گئی اپنی تصویروں کو دیکھا تو اسے احساس ہوا کہ اس کی ٹانگیں واقعی سوجی ہوئی تھیں۔