آن لائن طبی مشورے دیکھنے کی عادت جان لیوا ہوسکتی ہے
لاہور(نیٹ نیوز)نئی تحقیق اور ماہرین صحت کی رائے کے مطابق آن لائن طبی مشورے یا بیماریوں کی معلومات دیکھنے کی عادت (جسے Cyberchondria بھی کہا جاتا ہے ) صحت کے لیے نقصان دہ اور بعض صورتوں میں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔۔۔
درحقیقت انٹرنیٹ پر موجود معلومات ہر فرد کے لیے درست نہیں ہوتیں، نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ لوگ اپنی بیماری کی غلط تشخیص کر لیتے ہیں۔ڈاکٹر سے رجوع کیے بغیر آن لائن مشوروں پر دوائیں لینا نقصان دہ یا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے ، خاص طور پر اینٹی بائیوٹکس یا دل کی ادویات کے معاملے میں۔ کچھ صورتوں میں عام سر درد یا بخار کو لوگ آن لائن مطالعے کے بعد اسے کینسر یا جان لیوا بیماری تک سمجھ بیٹھتے ہیں جس سے ذہنی دباؤ بڑھ جاتا ہے ۔آن لائن معلومات پر سے مریض ہسپتال جانے میں تاخیر کرتا ہے اور بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے مرض بگڑ سکتا ہے ۔