دبئی کا شاندار دنیا کا بلند ترین ہوٹل کھلنے کے لیے تیار
دبئی(نیٹ نیوز)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دنیا کا بلند ترین ہوٹل ‘سیئل دبئی مرینا’ تیار ہوگیا، اس کا افتتاح رواں سال نومبر میں کیا جائے گا۔عرب اخبار ‘گلف نیوز’ کے مطابق دنیا کا بلند ترین ہوٹل 82 منزلہ عمارت ہے جو کہ 377 میٹر بلند ہے۔۔۔
اس میں دنیا کا سب سے بلند انفینٹی پول بھی بنایا گیا ہے ۔ایوارڈ یافتہ فرم نورر نے اس ٹاور کا ڈیزائن تیار کیا ہے ، جس میں 1004 کمرے اور سوئٹس شامل ہیں۔دنیا کے پرتعیش ہوٹلوں میں سے ایک ہوٹل کے ہر کمرے میں فلور ٹو سیلنگ کھڑکیاں نصب ہوں گی جن سے پام جمیرا اور عرب خلیج کے دلکش نظارے دیکھے جا سکیں گے ۔ہوٹل میں آٹھ منفرد ڈائننگ وینیوز ہیں، جن میں سب سے نمایاں تاتو دبئی ہے ، جو تین منزلوں پر مشتمل ایک جدید ایشیائی ریستوران اور بار ہوگا۔اس کے ساتھ تاتو سکائی پول 76 ویں منزل پر اور تاتو سکائی لاؤنج 81 ویں منزل پر واقع ہے ۔