83 سال سے شادی کے بندھن میں بندھے جوڑے کی کہانی

83 سال سے شادی کے بندھن میں بندھے جوڑے کی کہانی

میامی (نیٹ نیوز)ایک جوڑا جو سب سے پہلے 8 دہائیوں پہلے ملا تھا، اس نے اپنی محبت کی کہانی سے عالمی ریکارڈز توڑ دئیے ہیں۔امریکا سے تعلق رکھنے والے لائیل گیٹینز اور ایلانور گیٹنز پہلی بار ایک دوسرے سے 1941 میں کلارک اٹلانٹا یونیورسٹی میں ملے تھے ۔

دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے اور 1942 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ۔ میامی میں مقیم لائیل گیٹینز کی عمر 108 سال جبکہ ایلانور کی 107 سال ہے ۔انہوں نے 2 عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں، ایک تو اس وقت حیات سب سے معمر شادی شدہ جوڑے کا ریکارڈ ہے جبکہ دوسرا تاریخ کے سب سے معمر شادی شدہ جوڑے کا ہے ۔دونوں کی شادی کو اب 83 سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے اور ایک ایج ریکارڈ ٹریکنگ گروپ LongeviQuest کے مطابق یہ دنیا میں سب سے زیادہ عرصے تک شادی شدہ رہنے والا جوڑا بھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں