کیچڑ میں 3دن تک دبے رہنے والا آئی فون ٹھیک نکلا
منیلا(نیٹ نیوز)فلپائن میں ایک آئی فون 17 پرو حیران کن طور پر سمندری طوفان کے دوران کیچڑ میں دب جانے کے باوجود خراب نہیں ہوا۔سوشل میڈیا سائٹ ریڈیٹ پر ایک صارف نے بتایا کہ۔۔۔
فلپائن میں سمندری طوفان Kalmegi کے دوران اس کا گھر تباہ ہوگیا تھا اور اسے بچنے کے لیے بھاگنا پڑا۔یہ فرد گھر کی چھت پر پناہ لینے کی کوشش کے دوران پانی میں گرگیا تھا اس دوران آئی فون 17 پرو ہاتھ سے نیچے گرگیا اور کیچڑ ملے پانی میں بہہ گیا۔اس فرد کے مطابق فون 3 دن تک غائب رہا اور جب سمندری پانی اترا اور اس کے زخم ٹھیک ہوگئے تو وہ اپنے تباہ شدہ گھر پر واپس گیا۔وہاں حیران کن طور پر اس نے اپنے آئی فون کو دریافت کرلیا جو آدھا کیچڑ میں دبا ہوا تھا جب میں نے چارج کیا تو یہ فوراً ہی کام کرنے لگا سکرین پر کوئی خراش نہیں تھی جبکہ وہ بالکل ٹھیک کام کر رہا تھا۔