دنیا کی پہلی ڈیجیٹل فوٹو آپ کو دنگ کر دے گی

دنیا کی پہلی ڈیجیٹل فوٹو آپ کو دنگ کر دے گی

نیو یارک(نیٹ نیوز)یہ دنیا کی پہلی ڈیجیٹل فوٹو ہے جو کہ اپنے عہد کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور متعدد افراد کی باہمی کوششوں کا نتیجہ تھی۔اس تصویر نے لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کا عمل ہمیشہ کے لیے بدل دیا تھا۔۔۔

یہ 1950 کی دہائی کی بات ہے جب ماہرین کی ایک ٹیم ڈیجیٹل امیجنگ کے خیال کو حقیقت کی شکل دینے کے طریقے تلاش کر رہی تھی۔ان ماہرین میں سے ایک امریکا کے نیشنل بیورو آف سٹینڈرڈز کے انجینئر رسل اے کرسچ تھے ۔ کچھ عرصے قبل رسل کرسچ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی تو رسل کرسچ اور ان کی ٹیم نے 3 ماہ کے بچے کی سادہ 176×176 پکسلز ڈیجیٹل تصویر تیار کی۔اتنے کم ریزولوشن کی وجہ یہ تھی کہ کمپیوٹر کی میموری گنجائش محدود تھی ۔ درحقیقت پہلی تصویر کی تیاری کے بعد کافی عرصے بعد کمپیوٹنگ اور امیجنگ ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیشرفت سے ڈیجیٹل فوٹوگرافی بڑے پیمانے پر قابل رسائی ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں