تھائی ریسٹورینٹ میں سیلابی پانی اور مچھلیوں کے درمیان کھانا

 تھائی ریسٹورینٹ میں سیلابی پانی اور مچھلیوں کے درمیان کھانا

بنکاک(نیٹ نیوز)تھائی لینڈ ان دنوں شدید بارشوں اور سیلاب کی زد میں ہے اور ایسے میں وسطی تھائی لینڈ کا سیلابی پانی سے گھرا ہوا ایک ریسٹورینٹ کھانے کے شوقین افراد کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔۔۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے تقریباً 30 کلومیٹر دور صوبہ ناکھون پاتھوم کا ایک ریسٹورینٹ 11 روز قبل قریب ہی واقع دریا کا بند ٹوٹنے کے باعث پانی میں ڈوب گیا تھا تاہم پانی تھوڑا کم ہوتے ہی اب یہ ریسٹورینٹ لوگوں کیلئے تفریحی مقام بن گیا ہے ۔ریسٹورینٹ میں ایک سے ڈیڑھ فٹ تک پانی جمع ہے جہاں خوبصورت مچھلیاں تیرتی ہوئی صاف نظر آتی ہیں، یہاں آنے والے افراد کھانے کا لطف اٹھاتے ہیں جبکہ بچے اور بڑے دونوں پانی میں تیرتی مچھلیوں کو چارہ بھی ڈالتے ہیں۔ریسٹورینٹ کی مالک مول پرنگ پریمپری کا کہنا ہے کہ ان کا ریسٹورینٹ دریا کنارے واقع ہے اور اسے 30 سال سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں