میری بیوی کے سامان میں بم ،جھوٹی شکایت پر طیارہ لینڈ
نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکہ میں اپنی نوعیت کا دلچسپ اور عجیب واقعہ اس وقت پیش آیا جب ‘یونائیٹڈ ایئرلائنز’ کی پرواز کو ایک مسافر کے سامان میں بم کی اطلاع پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔نیو یارک پوسٹ کے مطابق فلائٹ میں سوار ایک مسافر نے عملے کو شکایت کی کہ ان کی بیوی کے سامان میں بم موجود ہے۔۔۔
مسافر کی اس حرکت کی وجہ سے طیارے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔خبر کے مطابق یہ پرواز امریکی شہر ڈیلاس سے شکاگو جا رہی تھی جسے ریاست میسوری میں ہنگامی طور پر لینڈ کروایا گیا تاہم کسی قسم کا کوئی بم یا دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔حکام کے مطابق تفتیش کے بعد یہ معلوم ہوا ہے کہ مسافر نے جھوٹی اطلاع دی تھی۔ مذکورہ مسافر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں اور اس پر مقدمہ قائم کیا جائے گا۔