بچے نے ماں کاہار ٹکڑے کرکے سکول میں بانٹ دیا

بچے نے ماں کاہار ٹکڑے کرکے سکول میں بانٹ دیا

بیجنگ(نیٹ نیوز) مشرقی چین میں ایک 8 سالہ بچے نے اپنی ماں کے طلائی ہار کے چھوٹے ٹکڑے کیے اور پھر سکول کے ساتھیوں کو یہ ٹکڑے تحفے میں دے دئیے ۔یہ خاندان چین کے صوبے شان ڈونگ کے علاقے Zaozhuang میں رہائش پذیر ہے ۔بچے کے اس غیر معمولی اقدام کا علم ایک ماہ بعد ہوا۔۔۔

 اور والدین پھر اس ہار کے ٹکڑے واپس حاصل نہیں کرسکے ۔بچے کی ماں سن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ 'ہوسکتا ہے کہ آپ کو لگے کہ یہ جھوٹی مزاحیہ کہانی ہے مگر ایسا حقیقت میں ہوا۔خاتون نے بتایا کہ انہیں اس واقعے کا علم بیٹی سے ہوا ۔آخر میں والدین اس ہار کا محض ایک چھوٹا ٹکڑا ہی تلاش کرسکے ۔جب ماں نے بیٹے سے پوچھا کہ کیا اسے علم ہے کہ سونا کتنا مہنگا ہوتا ہے ؟ تو بچے نے کہا کہ نہیں اسے معلوم نہیں، جس پر والد نے بچے کو کافی مارا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں