چرنوبل نیوکلیئر ویسٹ لینڈ میں زندگی کی موجودگی کا انکشاف
کیو(نیٹ نیوز)چرنوبل نیوکلیئر ویسٹ لینڈ میں ایک نیا قسم کا جاندار سامنے آیا ہے جو تابکاری پر پلتا ہے ۔
تقریباً 40 برس قبل چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ ( آج کا یوکرین) کا یونٹ فور ری ایکٹر حادثاتی طور پر پھٹ گیا تھا جس کے بعد سے اس علاقے میں انسانوں کو نہیں آنے نہیں دیا گیا ہے لیکن زندگی کی یہ قسم اس تابکار ماحول میں خوب پنپ رہی ہے ۔ یہ ری ایکٹر کی جانب بڑھ رہی ہے اور ایسی جگہ پر جو زندگی کے لیے انتہائی زہریلی ہے ۔یہ فنگس دنیا کی سب سے زیادہ تابکار عمارتوں میں سے ایک کے اندر پائی گئی۔ جہاں آئیونائزنگ تابکاری جانوروں اور انسانوں میں موت، کینسر اور دیگر بیماریوں کا سبب بنتی ہے ، وہیں سائنس دانوں کا خیال ہے کہ تابکار شعاعیں اس جاندار کی ممکنہ طور پر غذا ہوسکتی ہیں۔سائنس دانوں کا خیال ہے کہ میلانِن ممکنہ طور پر فنگس کو توانائی بنانے کیلئے آئیونائزنگ ریڈی ایشن استعمال کرنے میں مدد دیتا ہے ۔