پیراشوٹ طیارے میں پھنسنے کے بعد بچ جانیوالا سکائی ڈائیور
سڈنی(نیٹ نیوز)تصور کریں کہ آپ سکائی ڈائیونگ کے لیے طیارے سے چھلانگ لگائیں اور نیچے جانے کی بجائے وہی اٹک جائیں تو پھر کیا ہوگا؟یقین کرنا مشکل ہوگا مگر آسٹریلیا میں ایک سکائی ڈائیور کے ساتھ ایسا ہی ہوا۔
مقامی حکام کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اس سکائی ڈائیور نے چھلانگ لگائی تو اس کا پیراشوٹ طیارے کی دم میں پھنس گیا اور وہ ہزاروں میٹر بلندی پر لٹکنے لگا۔ کچھ لمحات تک وہ ڈائیور شاک میں وہاں لٹکا رہا اور پھر اس نے چاقو سے ریزرو پیراشوٹ کی ڈوری کو کاٹ کر خود کو آزاد کرالیا۔اس کے بعد مرکزی پیراشوٹ کو کھول کر بحفاظت زمین پر اتر گیا۔اس واقعے سے طیارے کی دم کو کافی نقصان پہنچا اور پائلٹ کو طیارے کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوا، مگر وہ حفاظت سے اسے اتارنے میں کامیاب رہا۔