آشنا کی بیوی سے بچنے کیلئے خاتون بالکونی سے لٹک گئی

آشنا کی بیوی سے بچنے کیلئے خاتون بالکونی سے لٹک گئی

بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی خاتون اپنے آشنا کی بیوی سے بچنے کے لیے 10ویں منزل کی بالکونی سے لٹک گئی۔

رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے گوانگ دونگ میں چینی شخص نے اپنی بیوی کے اچانک گھر آنے پر گھبراہٹ میں خاتون کو بالکونی میں چھپنے پر مجبور کیا۔ خاتون ایک ہاتھ سے ریلنگ پکڑے خطرناک انداز میں فضا میں معلق نظر آتی ہے ، جبکہ نیچے موجود راہگیر اسے خوفزدہ ہو کر دیکھ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون انتہائی احتیاط سے عمارت کے بیرونی ڈرین پائپ اور کھڑکیوں کے سہارے سے نیچے اترتی ہے ، جبکہ نیچے والی منزل کے قریب پہنچ کر خاتون ہمسائے کی کھڑکی پر دستک دیتی ہے ، جس پر وہاں موجود رہائشی نے فوری طور پر کھڑکی کھول کر اسے اندر کھینچ لیا اور یوں وہ خاتون بال بال بچ گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں