بیماری کی چھٹی،منیجر نے ملازم سے لائیو لوکیشن مانگ لی
ممبئی (نیٹ نیوز)ناسازی طبیعت کے باعث چھٹی پر ایک کمپنی کے منیجر نے ورکر سے لائیو لوکیشن منگوالی، جس کے باعث سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔۔۔۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں صارفین کو بتایا کہ سر میں درد کے باعث میں نے اپنے دفتر سے چھٹی طلب کی۔پوسٹ میں ملازم کا مزید کہنا ہے کہ اس پر منیجر نے مجھ سے لائیو لوکیشن بھیجنے کا کہا، میری جانب سے سوال کرنے کے باوجود بھی وہ اپنے مؤقف پر قائم رہا۔منیجر کے رویے سے متعلق ملازم کی سوشل میڈیا پوسٹ پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیااوربہت سے صارفین نے منیجر کے اس اقدام کو بے حسی قراردیاہے جبکہ کچھ صارفین نے منیجر کے اقدام کادفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ ایساکرنے سے لوگوں کے جھوٹاکوپکراجاسکتاہے ۔