آپ کتنی دیر زندہ رہیں گے دانتوں کی صحت پر منحصر

آپ کتنی دیر زندہ رہیں گے دانتوں کی صحت پر منحصر

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انسان کے دانتوں کی صحت اس کی عمر کے بارے میں اہم اشارے دے سکتی ہے ۔

یہ تحقیق طبی جریدے BMC Oral Health میں شائع ہوئی ہے ۔اوساکا یونیورسٹی کے محققین نے 75 سال یا اس سے زائد عمر کے تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار افراد کا جائزہ لیا۔ تحقیق میں ہر دانت کو صحت مند، فلنگ شدہ، خراب یا غائب کے طور پر درجہ بند کیا گیا۔تحقیق کے مطابق جن افراد کے دانت صحت مند تھے یا جن کے دانتوں کا بروقت علاج کر کے فلنگ کی گئی تھی، ان میں جَلد موت کا خطرہ کم پایا گیا جبکہ اس کے برعکس جن لوگوں کے دانتوں کی صحت خراب تھی یا زیادہ دانت غائب تھے ان میں موت کا خطرہ زیادہ دیکھا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف قدرتی دانتوں کی تعداد نہیں بلکہ صحت مند اور علاج شدہ دانتوں کی مجموعی صحت اور تعداد بھی اہمیت رکھتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں