یوٹیوبر نے کوکا کولا بنانے کا راز بے نقاب کر دیا
لاہور(نیٹ نیوز)کوکا کولا دنیا بھر میں مشہور ترین مشروب ہے اس کا نسخہ صدیوں سے خفیہ رکھا گیا ہے لیکن اب ایک یوٹیوبر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس راز کے کافی قریب پہنچ چکا ہے ۔
یہ دعویٰ لیب کوٹس نامی یوٹیوب چینل کے بانی نے کیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ ایک لیٹر کوکا کولا میں تقریباً 110 گرام چینی، 96 ملی گرام کیفین، فاسفورک ایسڈ اور رنگ شامل ہوتا ہے ، مگر اصل الجھن قدرتی ذائقوں کو سمجھنے میں تھی۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے دارچینی، نارنجی، لونگ اور کالی مرچ سمیت مختلف تیلوں پر تجربات کیے ۔ بالآخر ان کے مطابق چائے اور مختلف مشروب میں پائے جانے والے ٹیننز نے انہیں اصل ذائقے کے قریب پہنچایا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اجزا مٹھاس کو متوازن کرتے ہیں اور ذائقے میں ایک ہلکا سا کھنچاؤ پیدا کرتے ہیں، جو کوکا کولا کی خاص پہچان ہے ۔