بھارت،سٹرابیری ملا گنے کا جوس سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت،سٹرابیری ملا گنے کا جوس سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(نیٹ نیوز)گنے کا جوس ذائقے کے ساتھ ساتھ غزائیت سے بھی بھرپور ہوتا ہے ۔ گنے کے جوس میں آئرن، کیلشیم، میگنیشیم، اینٹی آکسیڈینٹ اور دیگر ضروری غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔

یہ جوس یقیناََ سب نے ہی پیا ہوگا لیکن اب گنے کے جوس کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔اس وائرل ویڈیو میں دلچسپ بات یہ ہے کہ سڑک کنارے ایک دکاندار سٹرابیری ملا گنے کا جوس بیچتا نظر آ رہا ہے ۔سٹرابیری ملا یہ گنے کا جوس سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور اس وائرل ویڈیو کو اب تک 20.4 ملین ویوز مل چکے ہیں۔ویڈیو بھارت کے ایک وی لاگر نے شیئر کی جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس دلچسپ فیوژن کی تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں