ہیٹر بند ہونے پر گھر برفانی قلعے کا منظر پیش کرنے لگا

ہیٹر بند ہونے پر گھر برفانی قلعے کا منظر پیش کرنے لگا

مونٹریال(نیٹ نیوز)کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں شدید سردی کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شہری سخت سرد موسم میں اپنے گھر کا ہیٹر بند کرکے کہیں چلے گیا جس کے نتیجے میں چند ہی گھنٹوں میں گھر کا درجۂ حرارت نقطئہ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا اور پورا گھر برف میں تبدیل ہو گیا۔

پانی کی پائپ لائنز جم گئیں، دیواروں اور فرش پر برف کی تہہ جم گئی جبکہ گھریلو سامان بھی شدید متاثر ہوا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کیوبیک جیسے علاقوں میں سردیوں کے دوران ہیٹر بند کرنا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ منفی درجۂ حرارت میں گھروں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شدید سردی میں گھروں کا ہیٹنگ سسٹم ہرگز بند نہ کریں اور طویل غیر حاضری کی صورت میں مناسب حفاظتی انتظامات ضرور کریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں