انڈونیشیا،67 ہزار سال پرانی تصویری کہانی غار میں دریافت
جکارتہ(نیٹ نیوز)دنیا کی قدیم ترین تصویری کہانی کو انڈونیشیا میں دریافت کیا گیا ہے جو کم از کم 67 ہزار سال سے زائد پرانی ہے ۔انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی کے سیاحتی مقام میونا آئی لینڈ میں واقع چونے کے پتھر کی غار میں اسے دریافت کیا گیا۔
ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق یہ دنیا کا قدیم تریم چٹانی خاکہ ہے جس میں ایک ہاتھ کے مدھم نشان کو چٹانی دیوار پر دیکھا جاسکتا ہے ۔ماہرین کے خیال میں اسے کم از کم 67 ہزار 800 سال قبل بنایا گیا تھا۔ چٹانی آرٹ سے ہٹ کر اس دریافت سے عندیہ ملتا ہے کہ کب اور کیسے آسٹریلیا میں انسان بسنا شروع ہوئے کیونکہ ان کے خیال میں یہ تصویری کہانی آسٹریلیا کے قدیم باشندوں کے آباؤ اجداد کی تیار کردہ ہے ۔ یہ خاکہ ایک قدیم روغن سے تیار کردہ ہے جسے پانی میں ملا کر ہاتھ کے ذریعے چٹان پر استعمال کیا گیا۔اس تحقیق کے نتائج جرنل نیچر میں شائع ہوئے ۔