چین میں سٹریٹ لائٹ کے کھمبے میں بانس اگ گیا
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک بانس کا پودا 6 میٹر اونچے دھاتی سٹریٹ لیمپ کے اندر سے اگتا ہوا دوسری جانب سرسبز پتے نکالنے میں کامیاب ہو گیا اور اپنے اس عمل سے حوصلے ، استقامت اور جدوجہد کی علامت بن گیا۔
چین کے صوبے ژی جیانگ کے ضلع شن چانگ میں واقع ورلڈ ٹریڈ پلازہ کے قریب ایک باریک بانس کا تنا کسی طرح لیمپ پوسٹ کے اندر سے گزر گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہے ۔‘ناقابلِ شکست بانس’ کا نام پانے والے اس پودے کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ پودا لیمپ پوسٹ سے چند سینٹی میٹر کے فاصلے پر اگا اور نچلے حصے میں موجود ایک چھوٹے سے سوراخ کے ذریعے اندر داخل ہو گیا۔ عام طور پر زیادہ تر پودے مکمل اندھیرے میں اچھی نشوونما نہیں کر پاتے ، لیکن اس بانس نے حیران کن طور پر افزائش جاری رکھی اور لیمپ پوسٹ کے اندر سے سفر کرتے ہوئے اوپر کی جانب پہنچ گیا۔