اننت امبانی کی 13 کروڑ کی گھڑی میں خاص کیا ہے
ممبئی(نیٹ نیوز)نیویارک کی معروف کمپنی جیکب اینڈ کمپنی نے بھارتی صنعتکار اننت امبانی کیلئے ایک خصوصی گھڑی تیار کی ہے جس کی قیمت تقریباً ڈیڑھ ملین ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں تیرہ کروڑ سے زائد بنتی ہے۔
اس خاص ٹائم پیس کو Opera Vantara Green Camo کا نام دیا گیا ہے ۔ گھڑی کے ڈائل پر نیلے رنگ کی شرٹ پہنے اننت امبانی کا ننھا مجسمہ نصب ہے ، جس کے ساتھ ایک شیر اور بنگال ٹائیگر کا خوبصورت ننھا مجسمہ بھی دکھائی دیتا ہے ۔ یہ تمام ترتیب اننت امبانی کے جانوروں کے تحفظ کے منصوبے ونتارا سے متاثر ہے ، گھڑی کا سبز کیموفلاج انداز اسے اور بھی منفرد بناتا ہے ۔ 18 قیراط سفید سونے کے کیس میں تیار کی گئی اس گھڑی میں 397 قیمتی پتھر جڑے گئے ہیں، جن کا مجموعی وزن تقریباً 21.98 قیراط بتایا جاتا ہے ۔ قیمتی جواہرات اور باریک کاریگری نے اسے واقعی ایک نایاب شاہکار بنادیا ہے ۔