ماں کے پیٹ میں ہی بچے موسیقی پر ردعمل دینے لگتے ہیں
روم (نیٹ نیوز)اٹالین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ماں کے پیٹ میں ہی بچے 8 یا 9 ماہ کی عمر میں موسیقی پر ردعمل ظاہر کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ سابقہ تحقیقی رپورٹس سے یہ بات ثابت ہوئی تھی کہ پیدائش سے قبل ہی بچوں میں موسیقی کی سمجھ پیدا ہو جاتی ہے ، مگر یہ واضح نہیں تھا کہ پیدائش کے بعد کب ان کے دماغ موسیقی کو پراسیس کرنا شروع کرتے ہیں۔
اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نومولود بچے موسیقی کے آہنگ سے جڑے پیٹرن کی پیشگوئی کرسکتے ہیں۔محققین نے بتایا کہ تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ ردہم کو سمجھنا ہماری فطرت کا حصہ ہوتا ہے ، تحقیق کیلئے سوتے ہوئے بچوں کے کانوں پر ائیرفونز لگا کر موسیقی کو پلے کیا گیا جبکہ دیگر آوازیں بھی سنائی گئیں۔تحقیق میں کمپیوٹر ماڈلز کو استعمال کرنے پر دریافت ہوا کہ بچے موسیقی کے آہنگ کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔