غذائی مقدار میں کمی لائے بغیر موٹاپے سے نجات کاطریقہ

غذائی مقدار میں کمی لائے بغیر موٹاپے سے نجات کاطریقہ

برسٹل (نیٹ نیوز) وزن میں کمی لانے کیلئے اکثر افراد کم مقدار میں غذا کا استعمال کرنے لگتے ہیں مگر غذائی مقدار میں کمی لائے بغیر بھی جسمانی وزن میں کمی لانا یا موٹاپے سے نجات پانا ممکن ہے ، بس غذا کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں۔ برسٹل یونیوسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ کیلوریز والی غذاؤں کی جگہ صحت کیلئے مفید خوراک کے استعمال سے جسمانی وزن میں کمی لانا ممکن ہے جو افراد صرف الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں۔

ان کا جسمانی وزن دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے ، سبزیوں، پھلوں، گریوں اور سالم اناج وغیرہ کو کھانے کے عادی افراد اگر معمول سے زیادہ کھانا کھالیتے ہیں تو بھی الٹرا پراسیس غذائیں کھانے کے عادی افراد کے مقابلے میں کم کیلوریز کو جزوبدن بناتے ہیں۔ الٹرا پراسیس غذاؤں کے شوقین افراد متعدد ضروری وٹامنز اور منرلز سے محروم رہتے ہیں اور جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں