سنگاپور:جنگلی کبوتروں کو خوراک ڈالنے پر خاتون کو جرمانہ

سنگاپور:جنگلی کبوتروں کو خوراک ڈالنے پر خاتون کو جرمانہ

سنگاپور(نیٹ نیوز)سنگاپور کی 71 سالہ خاتون کو جنگلی کبوتروں کو خوراک ڈالنے کی عادت مہنگی پڑ گئی۔سانموگامناتھن شملہ نامی خاتون کو وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 200 سنگاپورین ڈالرز (تقریباً 7 لاکھ 4 ہزار 129 پاکستانی روپے ) جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔خاتون نے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت عائد 4 الزامات میں اعترافِ جرم کیا ہے ، جبکہ اسی نوعیت کے مزید 5 واقعات کو بھی عدالت نے مدِنظر رکھا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ مذکورہ خاتون کو اس عادت پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔اس سے قبل مئی 2025ء میں انہیں اسی جرم اور پرندے پکڑنے کی ایک مہم میں مداخلت پر 1 ہزار 200 سنگاپورین ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔اس وقت انہوں نے عدالت کو یقین دلایا تھا کہ وہ دوبارہ ایسا نہیں کریں گی، تاہم وہ صرف ایک ماہ بعد ہی اپنی پرانی عادت پر واپس آ گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں