ایلون مسک کی چاند پر شہر بسانے کی تیاری، کب تیار ہوگا
نیو یارک(نیٹ نیوز)سپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے اپنی خلائی کمپنی کی ترجیحات میں بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب سپیس ایکس کی توجہ چاند پر ایک ترقی پذیر شہر تعمیر کرنے پر مرکوز کر دی گئی ہے ، جو ممکنہ طور پر آئندہ دس سال سے بھی کم عرصے میں مکمل ہو سکتا ہے ۔
مسک ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اگرچہ مریخ پر شہر بسانے کا خواب اب بھی ان کے منصوبوں کا حصہ ہے اور اس پر آئندہ پانچ سے سات سال میں کام شروع کیا جا سکتا ہے ، تاہم اس وقت سب سے بڑی ترجیح انسانی تہذیب کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے ۔مسک کے مطابق یہ ہدف مریخ کے مقابلے میں چاند کے ذریعے زیادہ تیزی اور مؤثر انداز میں حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ سپیس ایکس مارچ 2027 میں بغیر عملے کے ایک خلائی مشن کے ذریعے چاند پر لینڈنگ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ، جسے مستقبل کے بڑے منصوبوں کی بنیاد قرار دیا جا رہا ہے ۔