امریکی شہری کو گمشدہ انگوٹھی 44برس بعد مل گئی

امریکی شہری کو گمشدہ انگوٹھی 44برس بعد مل گئی

مسیسپی(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک شخص کو 44 برس بعد اپنی گمشدہ انگوٹھی واپس مل گئی۔مسیسپی سے تعلق رکھنے والے ڈیریئن لیڈنر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ 1982 میں وہ پاس کرسچین ساحل پر ایک پارٹی میں گئے تھے جہاں ان کی پاس کرسچین ہائی سکول کی کلاس رِنگ کھو گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس کو بہت تلاش کیا لیکن انگوٹھی نہیں ملی۔

انہوں نے اسسٹنٹ پرنسپل کے ساتھ میٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ بھی انگوٹھی تلاش کی لیکن انگوٹھی نہ مل سکی۔ ڈیریئن نے بتایا کہ انہیں حال ہی میں فیس بک پر سیمی جیویل کا ایک میسج موصول ہوا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کو وہ انگوٹھی مل گئی ہے ۔ڈیریئن لیڈنر نے کہا کہ جب ان کو پیغام موصول ہوا تو ان کو یقین نہیں آیا کہ 44 برس بعد وہ انگوٹھی مل گئی۔ وہ حیران تھے کہ انگوٹھی اس ہی جگہ سے ملی جہاں پر وہ کھوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں