انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں

انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں

لاہور(نیٹ نیوز)انڈوں کا استعمال ناشتے میں بہت زیادہ کیا جاتا ہے ماہرین کے مطابق انڈے فریج کے اندر آسانی سے 3سے 5ہفتوں تک محفوظ رکھے جاسکتے ہیں۔

یعنی کچھ ہفتوں سے انڈے فریج میں موجود ہیں تو ضروری نہیں کہ وہ خراب ہوگئے ہوں۔ماہرین کے مطابق انڈوں کی شیلف لائف کافی طویل ہوتی ہے ، خاص طور پر اگر انہیں فریج میں درست طریقے سے محفوظ کیا جائے ۔ان کے مطابق انڈوں کو فریج کے دروازے کی بجائے سب سے ٹھنڈے حصے میں رکھنا بہتر ہوتا ہے ۔ آپ کو ایک گلاس ٹھنڈے پانی کی ضرورت ہوگی،اس کے بعد انڈے کو پانی کے اندر ڈال دیں۔اگر وہ انڈہ اپنی سائیڈ کی جانب ڈوب جائے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہے ۔اگر انڈہ ڈوب جائے مگر سیدھا کھڑا ہو تو بھی وہ کھانے کے لیے ٹھیک ہے ۔البتہ اگر انڈہ پانی میں جاتے ہی سطح پر تیرنے لگے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ خراب ہوچکا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں