انگلیوں کا ٹیسٹ پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص کر سکتا
لاہور(نیٹ نیوز)ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سادہ سے انگلیوں کے ٹیسٹ کے ذریعے پھیپھڑوں کے کینسر کی ابتدائی مراحل میں تشخیص کی جا سکتی ہے ۔
زیادہ تر لوگ سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری اور گھرگھراہٹ جیسی علامات ظاہر ہونے پر اپنے پھیپھڑوں کی صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہوتے ہیں لیکن ان واضح علامات کے ظاہر ہونے سے پہلے پھیپھڑوں کی بیماری سے متعلق انتباہی علامات دراصل انسان کے ہاتھوں میں ظاہر ہو سکتی ہیں۔ماہرینِ صحت کے مطابق دونوں ہاتھوں کی شہادت کی انگلیوں کے ناخن ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کر دیکھیں اگر دونوں انگلیوں کے ناخنوں کے درمیان ہیرے کی شکل بنتی ہے تو پھیپھڑے نارمل ہو سکتے ہیں اور اگر دونوں انگلیوں کے ناخنوں کے درمیان فاصلہ نہ ہو تو یہ کینسر، دل یا پھیپھڑوں کے دیگر مسائل کی علامت ہو سکتی ہے ۔