کوڈ مسترد کرنے پر صارف چیٹ بوٹ کے ہاتھوں شرمندہ
لاہور(نیٹ نیوز)ایک اے آئی بوٹ خود اپنے ڈویلپر کے ساتھ ٹکرا گیا اور اپنی ناکامی پر عوامی سطح پر طنز اور الزام تراشی پر اُتر آیا۔
ایک اے آئی بوٹ، جس کا گِٹ ہب پلیٹ فارم پر نام کرابی رتھبن ہے نے میٹ پلوٹ لِب کے کوڈ میں کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق ایک تجویز جمع کرائی۔ بوٹ کے مطابق، اس کی ترمیم سے سافٹ ویئر کی رفتار میں تقریباً 36 فیصد اضافہ ہوسکتا تھا تاہم پراجیکٹ کے ایک رضاکار منتظم سکاٹ شمباغ نے یہ درخواست بند کر دی یہ فیصلہ بوٹ کو پسند نہ آیا۔ اس نے فوراً گِٹ ہب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، فیصلہ کوڈ کی بنیاد پر ہونا چاہیے ، نہ کہ اس کے بنانے والے کی نوعیت پر۔ بوٹ نے اس سے بھی آگے بڑھ کر ایک اور قدم اٹھایا اور ایک آن لائن بلاگ پوسٹ شائع کر دی جس میں سکاٹ شمباغ پر الزام لگایا گیا کہ وہ مصنوعی ذہانت کے صارفین کے خلاف جانبداری دکھا رہے ہیں۔