ولیئم شیکسپیئر کا لاپتہ گھر 400سال بعد مل گیا

ولیئم شیکسپیئر کا لاپتہ گھر 400سال بعد مل گیا

لندن(نیٹ نیوز)انگریزی ادب کے شاعر و مصنف ولیئم شیکسپیئر کا کھویا ہوا گھر 400 سال بعد مل گیا۔ شیکسپیئر کے بارے طویل عرصے سے یہ مشہور ہے کہ وہ اپنی زندگی کے آخری ایام کے دوران بلیک فریئرز میں ایک جائیداد کے مالک تھے۔۔۔

 اس حوالے اب کچھ نئے شواہد سامنے آئے ہیں، یہ نئے شواہد ایک پروفیسر کی لندن کے دو پلے ہاؤسز پر تحقیق کے درمیان سامنے آئے ہیں۔پروفیسر کو تحقیق کے دوران 3دستاویزات ملیں، دستاویزات سے ناصرف ولیئم شیکسپیئر کی 1613ء میں خریدی گئی جائیداد کے صحیح مقام بلکہ ترتیب اور سائز کا بھی پتہ چلتا ہے ۔ ریکارڈز میں جس منصوبے کا ذکر موجود ہے وہاں پہلے ایک ‘ایل’ کی شکل میں بنی ایک بڑی عمارت تھی، جو کہ تھیٹر اور پب سے قریب تھی اور افسوس کی بات یہ ہے کہ عمارت آگ لگنے سے تباہ ہو گئی تھی۔ واقعے سے 1 سال پہلے ولیئم کی پوتی الزبتھ نے یہ جائیداد فروخت کر دی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں