کنیکٹنگ فلائٹ چھوٹ گئی،پیسے اور وقت کیسے بچائیں

کنیکٹنگ فلائٹ چھوٹ گئی،پیسے اور وقت کیسے بچائیں

لاہور(نیٹ نیوز)ہوائی سفر کے دوران سب سے بڑا خوف فلائٹ کا چھوٹ جانا ہوتا ہے ، خاص طور پر جب آپ کنیکٹنگ فلائٹ کا انتظار کر رہے ہوں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسی صورتحال میں آپ کو نیا ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ۔

اگر آپ نے اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے تمام پروازیں ایک ہی ٹکٹ یا ایک ہی کنکشن نمبر کے تحت بک کرائی ہیں، تو پرواز چھوٹنے کی صورت میں اگلی فلائٹ بک کرنا ایئر لائن کی ذمہ داری ہے ۔ اپنی بورڈنگ پاس اور دیگر ضروری دستاویزات ساتھ رکھیں تاکہ عمل تیز ہو سکے ۔ اس کے علاوہ ایئرلائن کی موبائل ایپ بھی چیک کریں، کئی بار ایئر لائنز اپنی موبائل ایپ پر خود بخود آپ کو نئی فلائٹ الاٹ کر دیتی ہیں۔ ہمیشہ دو پروازوں کے درمیان کم از کم 2 سے 3 گھنٹے کا وقفہ رکھیں، ایک ہی ٹکٹ پر مکمل سفر بک کرنا بھی زیادہ محفوظ رہتا ہے ، چاہے اس کی قیمت تھوڑی زیادہ ہی کیوں نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں