ایئرپورٹ پر موبائل،پاسپورٹ سینیٹائز کرنا کیوں ضروری

ایئرپورٹ پر موبائل،پاسپورٹ سینیٹائز کرنا کیوں ضروری

ہیلسنکی(نیٹ نیوز)ہوائی سفر اکثر جلدی اور بے ترتیبی کے احساس کے ساتھ شروع ہوتا ہے ۔ پلاسٹک کی ٹرے ، جس میں ہم اپنا فون، پاسپورٹ یا دیگر قیمتی اشیاء رکھتے ہیں، دراصل ہوائی اڈے کے سب سے زیادہ آلودہ مقامات میں شامل ہو سکتی ہیں۔

یہ ٹرے دن بھر ہزاروں مسافروں کے زیرِ استعمال رہتی ہیں اور اکثر انہیں بار بار صاف نہیں کیا جاتا۔تحقیقات سے یہ حیرت انگیز اور تشویشناک بات سامنے آئی ہے کہ ہوائی اڈے پر موجود سکیورٹی ٹرے جراثیموں کا سب سے بڑا مرکز ہو سکتی ہیں، جو بعض اوقات ٹوائلٹ سے بھی زیادہ آلودہ پائی گئی ہیں۔ فن لینڈ کے ایک ہوائی اڈے پر کی گئی تحقیق کے مطابق، ان پلاسٹک کی ٹرے پر نزلہ زکام اور انفلوئنزا پھیلانے والے وائرس پائے گئے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سکیورٹی چیک سے پہلے اور بعد میں سینیٹائزر کا استعمال عام کیا جائے تو جراثیم کے پھیلاؤ کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں