کوما میں گئی خاتون شادی سے 2دن قبل ہوش میں آگئی
بیجنگ(نیٹ نیوز)شادی سے پہلے اس خاص دن کی تیاریاں کرنا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے مگر ایک خاتون کے لیے یہ بھیانک خواب بن گیا۔
ایسا مشرقی چین سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن کے ساتھ ہوا جس نے عام موسمی نزلہ زکام کا علاج کرایا جو ٹھیک نہ ہونے کے باعث وہ کوما میں چلی گئی۔24 سالہ وانگ رانرن کا تعلق صوبہ شانگ ڈونگ سے ہے جن کی شادی 25 اپریل کو ہونا تھی۔ علاج کے باوجود دماغ کو 4 منٹ تک آکسیجن کی کمی کا سامنا ہوا اور اسے ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔زینگ کی جانب سے کلینک کے خلاف شکایت درج کرائی گئی اور تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ انجکشن لگانے والی خاتون درحقیقت ڈاکٹر ہی نہیں تھی۔3 ماہ تک کوما میں رہنے کے بعد وانگ شادی سے 2 روز قبل دوبارہ ہوش میں آئیں۔ ابھی اس کیس کی تحقیقات جاری ہے تو ہرجانہ اور قانونی فیصلہ ابھی تک سنایا نہیں گیا۔