گرمیوں میں ٹینکی کا پانی گرم ہونے سے کیسے بچائیں

گرمیوں میں ٹینکی کا پانی گرم ہونے سے کیسے بچائیں

لاہور(نیٹ نیوز)اگر آپ بھی گرمیوں میں گھر کی چھت پر رکھی پانی کی ٹینکی سے آنے والے کھولتے پانی سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو یہاں ہم آپ کے لیے چھ آسان اور مؤثر ٹپس پیش کر رہے ہیں جو آپ کے ٹینک کے پانی کو دن بھر ٹھنڈا رکھیں گی۔

 اگر ٹینکی کے گرد جوٹ کے تھیلے مضبوطی سے لپیٹ دئیے جائیں اور دن میں ایک یا دو بار ان پر پانی چھڑک دیا جائے ، تو یہ نمی جذب کر کے قدرتی ٹھنڈک فراہم کرتے ہیں۔ ٹینکی کو سفید رنگ کرنا اور اس پر تھرموکول یا ایلومینیم فوائل کی شیٹس لگانا بھی ایک بہترین حل ہے ۔ قدرتی سایہ فراہم کرنا بھی پانی کو گرم ہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ ٹینکی کے اوپر بانس کی چٹائی کا سایہ یا گرین نیٹ کی دو سے تین تہیں لگا کر سورج کی براہ راست روشنی کو روکا جا سکتا ہے ۔ ٹینکی کے گرد اینٹوں کی ایک چھوٹی دیوار بنا کر درمیان میں ریت بھرنا بھی مؤثر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں