علامات سے پہلے لبلبے کے کینسر کی نشاندہی کرنیوالا ماڈل
نیو یارک(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے مصنوعی ذہانت کا ایک نیا ماڈل تیار کیا ہے جو سی ٹی سکینز کے ذریعے لبلبے کے کینسر کی علامات کو طبی تشخیص سے تین سال پہلے تک پکڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
مایو کلینک کے محققین کی تیار کردہ یہ ٹیکنالوجی لبلبے میں ایسے باریک اور پوشیدہ پیٹرنز کی نشاندہی کرتی ہے جو انسانی آنکھ سے نظر نہیں آتے ۔ اس اے آئی سسٹم (جسے ‘ریڈیو مِکس-بیسڈ ارلی ڈیٹیکشن’ کہا جاتا ہے ) کو تقریباً ایک ہزار سی ٹی سکینز کی مدد سے تربیت دی گئی۔ یہ اسکینز اُن مریضوں کے تھے جن کا ابتدا میں کسی اور بیماری کے لیے معائنہ کیا گیا تھا، لیکن بعد میں ان میں لبلبے کا کینسر تشخیص ہوا۔جب اس اے آئی ماڈل کا موازنہ ماہر ریڈیولوجسٹس سے کیا گیا تو یہ ابتدائی علامات کی شناخت میں نمایاں طور پر زیادہ مؤثر ثابت ہوا۔یہ تحقیق جرنل گَٹ میں شائع ہوئی ہے ۔