امریکا:ٹرک ڈرائیور پر قسمت مہربان، بڑا انعام جیت لیا

امریکا:ٹرک ڈرائیور پر قسمت مہربان، بڑا انعام جیت لیا

کیلیفورنیا (نیٹ نیوز)امریکا میں کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیور نے میری لینڈ کے ایک ٹرک سٹاپ پر لگے لاٹری وینڈنگ مشین پر قسمت آزمائی کی اور سڑکوں پر سفر کے دوران ہی ایک لاکھ ڈالر جیت لیے ۔

ٹرک ڈرائیور نے میری لینڈ لاٹری کے حکام کو بتایا کہ وہ مغرب کی جانب واپسی سے پہلے سیسِل کاؤنٹی میں مختصر وقفہ کر رہا تھا، جب اس کی نظر پائلٹ ٹریول سینٹر کے ٹرک سٹاپ پر موجود لاٹری وینڈنگ مشین پر پڑی۔اس موقع پر اس نے قسمت آزمانے کا سوچا۔ڈرائیور نے 25 ڈالر کا کراس ورڈ اسکریچ-آف ٹکٹ خریدا۔ بعد ازاں اسی ٹکٹ سے ان کا ایک لاکھ ڈالر کا سیکنڈ ٹائر کا انعام بھی نکل آیا۔ ٹرک ڈرائیور نے اپنی جیت کو نو آموز کی قسمت قراردیتے ہوئے بتایا کہ جیتی گئی رقم نئے گھر کی ڈاؤن پیمنٹ دینے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں