تیرتا ہوا شہر جس میں 80 ہزار افراد قیام کرسکیں گے

تیرتا ہوا شہر جس میں 80 ہزار افراد قیام کرسکیں گے

لاہور(نیٹ نیوز)کیا آپ دنیا کے پہلے 'تیرتے شہر' میں رہنا پسند کریں گے جس میں 80 ہزار افراد کی رہائش کا انتظام کیا جائے گا اور وہ بڑے کروز جہازوں کو بونا بنا دے گا۔اگر ہاں تو ایک کمپنی فریڈم کروز اس کو ممکن بنانا چاہتی ہے۔

اس شہر کو جوہری توانائی سے چلایا جائے گا جبکہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو روجر گوچ کے مطابق انہیں یقین ہے کہ ہم ایسا کرکے دکھائیں گے ۔یہ بنیادی طور پر ایک بہت بڑا بحری جہاز ہوگا جس میں 80 ہزار افراد قیام کرسکیں گے ۔تیرتا ہوا شہر جس میں 80 ہزار افراد قیام کرسکیں گے اس فریڈم شپ کی تیاری کی لاگت کا تخمینہ 16.16 ارب ڈالرز لگائی گئی ہے جس میں 50 ہزار افراد مستقل قیام کرسکیں گے ، 10 ہزار سیاح اور 80 ہزار عملے کے افراد سوار ہوں گے ۔کمپنی کے مطابق فریڈم شپ کو آپ سمندر پر ایک مستقل موبائل شہر قرار دے سکتے ہیں جس میں لوگ طویل المعیاد بنیادوں پر قیام کرسکیں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں